مشروب ساز کمپنیوں کا اپنی آمدن کا نیٹ ٹیکس25فیصدتک لانے پر آمادگی کا اظہار

ہفتہ 15 فروری 2014 07:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15فروری۔2014ء)ملک کی مشروب ساز کمپنیوں نے اپنی آمدن کا نیٹ ٹیکس25فیصدتک لانے پر آمادگی ظاہرکرتے ہوئے کہاہے کہ وہ یہ طریقہ کارمستقبل میں جاری رکھیں گی ۔مشروت ساز فیکٹریوں کے نمائندگان نے جمعہ کو چیئرمین ایف بی آراوروفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈارسے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں فریقین کے درمیان اہداف کے لحاظ سے مذاکرات کاخطرہ خواہ نتیجہ نہ نکل سکا،اس لئے فیصلہ کیاگیاکہ اس سلسلے میں ایک اجلاس 19فروری کو دوبارہ ہوگا۔

دوران اجلاس چیئرمین ایف بی آرنے مشروب فیکٹریوں کی اس سال سے کے پہلے چھ ماہ کے ریونیوکے بارے میں بریفنگ دی ۔اس موقع پروزیرخزانہ سے اس اعتمادکااظہارکیاکہ کاروباری طبقہ ان کی توقعات پرپورااترے گااورملکی ترقی میں اپناکرداراداکریگا۔