حا لیہ واقعات کے بعد طالبان سے مذکرات کر نے کی گنجا ئش با قی نہیں رہی ‘ خورشید شاہ،نواز شریف کو لیڈر بن کر فیصلہ کرنا ہوگا‘ مذاکرات کیلئے بھاگنا نہیں چاہئے‘ قائد حزب اختلاف کی سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 15 فروری 2014 07:33

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15فروری۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید شاہ نے کہا ہے کہ کمزور پو زیشن میں طالبان سے مذکرات سے ملک کو فائدہ نہیں نا قابل تلا فی نقصان ہو گا نواز شریف وزیر اعظم بن کر نہیں لیڈر بن کر فیصلہ کریں اگر اب انہوں نے فیصلہ نہ کیا تو عوام کا اعتماد ہمیشہ کے لیے سیا ستدانوں سے اٹھ جا ئے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر ائیر پو رٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے نے گفتگو کرتے ہو ئے سوال کیا کہ جب وزیر داخلہ کہہ چکے ہیں کہ اگر اب بھی حملے ہو ئے تو یہ مذکرات کو سبو تاژ کر نے کی کو شش قرار دیا جا ئے گا تو کیا اب بھی حالیہ واقعات کے بعد مذکرات کر نے کی گنجا ئش با قی ہے ان کا کہنا تھا کہ مذکرات کی افا دیت ختم ہو چکی ہے اگر اب بھی ہم ان کے پیچھے بھا گتے رہے تو کمزور پو زیشن میں مذکرات ملک کے لیے نقصاندہ ثا بت ہو نگے اپوزیشن لیڈر کا یہ بھی کہنا تھا کہ حا لیہ واقعا ت کے بعد حکو مت نے اپوزیشن سے کو ئی رابطہ نہیں اور لگتا ہے کہ اسے عوام یا اپوزیشن سے نہیں طا لبان سے رابطہ ضروری لگتا ہے ۔