سیکرٹری خارجہ سے امریکی ارکان کانگریس کے وفد کی ملاقات، پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ہفتہ 15 فروری 2014 07:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15فروری۔2014ء) امریکی ایوان کی تصرفات کی کمیٹی کی دفاع کے بارے میں ذیلی کمیٹی کے دو جماعتوں کے چار رکنی وفد نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں سیکرٹری خارجہ اعزازاحمدچوہدری سے ملاقات کی۔جس میں پاکستان ، امریکہ دوطرفہ تعلقات ، معیشت ، سلامتی اورانسداد دہشت گردی کے ساتھ ساتھ علاقائی صورتحال پرغورکیاگیا۔

(جاری ہے)

سرکاری میڈیارپورٹس کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے معیشت اور توانائی کے شعبے پر پاکستان کی خصوصی توجہ اور علاقائی سلامتی اور استحکام کی خاطر پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کوفروغ دینے کے عزم کا اظہارکیا۔سیکرٹری خارجہ نے امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت پرزوردیا اورانسداد دہشت گردی کیلئے امریکی مدد کوسراہا۔امریکی ارکان کانگریس نے انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کی کوششوں خصوصاًافغانستان سے امریکی افواج کی واپسی کے پس منظر میں علاقائی امن اور خوشحالی کے فروغ کیلئے پاکستان کے کردارکو تعریف کی ۔

متعلقہ عنوان :