اسلام آباد،ترکی کا چنارگروپ گڈانی میں 660میگاواٹ پاورپلانٹ قائم کرنے پررضامند،گروپ کی وزیراعظم سے ملاقات میں فوری طورپرمنصوبے پرکام شروع کرنے کی پیشکش

ہفتہ 15 فروری 2014 07:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15فروری۔2014ء)ترکی کے چنارگروپ نے 660میگاواٹ پاورپلانٹ قائم کرنے پررضامندی ظاہرکی ہے اورفوری طورپراس کی تعمیرپرکام شروع کرنے کی پیشکش کی ہے ۔جاری پریس ریلیزکے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے دورہ استنبول کے موقع پرچنارگروپ کے چیف ایگزیکٹوآفیسرنے وزیراعظم سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

گروپ کے چیئرمین نے وزیراعظم کوپاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ ان کاگروپ پاکستان میں گڈانی کے مقام پر660میگاواٹ پاورپلانٹ میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیارہے اوراس پرفوری کام شروع کرسکتاہے گروپ نے پاکستان میں کوئلے اورکاپرمائننگ کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہرکی ہے ۔