پاکستان کے آئین کواسلامی کہنااس صدی کاسب سے بڑاجھوٹ ہے ،مولاناعبدالعزیز،پاکستان کاتمام نظام انگریزکادیاہواہے ،ملک میں آئین اورقوانین کواسلامی ہوناچاہئے،نجی ٹی وی پروگرا م میں گفتگو

بدھ 12 فروری 2014 07:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12فروری۔2014ء)طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن مولاناعبدالعزیزنے کہاہے کہ پاکستان کے آئین کواسلامی کہنااس صدی کاسب سے بڑاجھوٹ ہے ،پاکستان کاتمام نظام انگریزکادیاہواہے ،ملک میں آئین اورقوانین کواسلامی ہوناچاہئے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب کوئی ادارہ بنتاہے توآئین اورقانون اس کے بنانے والوں کاچلتاہے خدانے اگردنیابنائی ہے توپھرقانون بھی خداکے دیئے ہوئے ہونے چاہئیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان کاآئین اسلامی نہیں اورنہ ہی قوانین اسلامی ہیں ،پاکستان کے آئین پربڑے بڑے جیدعلماء بھی دھوکہ کھاگئے ،ہمارے ملک میں آئین اورقانون اسلامی ہوناچاہئے لیکن آج بھی ملک میں انگریزکاقانون چل رہاہے ۔انہوں نے کہاکہ آئین کوقرآن وسنت کے مطابق کہنااس صدی کاسب سے بڑاجھوٹ ہے آج بھی ہماراعدالتی نظام انگریزکادیاہواہے آج بھی سزائیں انگریزکے قانون کے تحت دی جارہی ہیں ہمارے ملک کے تمام قوانین وہی پرانے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :