پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرضے کی 14کروڑ70لاکھ ڈالر کی ایک اور قسط ادا کردی

بدھ 12 فروری 2014 07:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12فروری۔2014ء)پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرضے کی 14کروڑ70لاکھ ڈالر کی ایک اور قسط ادا کردی ہے،سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2013ء سے اب تک آئی ایم ایف کو 6مختلف اقساط میں 5ارب44کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ہے،واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے توسیع شدہ قرضے کی سہولت کے تحت 6.6ارب ڈالر قرضہ کی تیسری قسط ادا کرنے کی منظوری دے دی ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی پاکستان کو یہ قسط وصول ہوجائے گی،اب تک آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو 5ارب10کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں جبکہ پاکستان تازہ ترین قسط کے بعد 5ارب44کروڑ ڈالر واپس کرچکا ہے۔

(جاری ہے)

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اس قرضہ کیلئے ہونے والے سمجھوتے کے وقت ہی کہا تھا کہ یہ قرضہ پچھلے قرضوں کی قسطوں کی ادائیگی کیلئے لیا جارہا ہے،کیونکہ اگر پاکستان بروقت قسطیں ادا نہ کرے تو وہ نادہندہ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :