وزارت پانی وبجلی کا ایران سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کا فیصلہ،سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی،نجی ٹی وی

بدھ 12 فروری 2014 07:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12فروری۔2014ء)وزارت پانی وبجلی نے ایران سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا،سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت پانی وبجلی نے ایران سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وفاقی کابینہ کو ایران سے بجلی کی درآمد کے مجوزہ معاہدے کی سمری ارسال کردی ہے اور معاہدے کی منظوری کی سفارش کی گئی ہے،ایران سے بجلی کی درآمد کیلئے ٹیرف،شرائط اور دیگر پہلوؤں پر مذاکرات کئے جائیں گے،ایران سے9 روپے فی یونٹ بجلی درآمد کی جاسکتی ہے،واضح رہے کہ پاکستان ایران سے60 میگاواٹ بجلی پہلے ہی درآمد کررہا ہے اور ایران سے3ہزار میگاواٹ تک بجلی درآمد کرنے کیلئے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :