پاک فوج کے 30بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

بدھ 12 فروری 2014 07:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12فروری۔2014ء)پاک فوج کے پرموشن بورڈ نے 30بریگیڈےئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے،ان میں پاک فوج کے انفنٹری ،آرٹلری،ایوی ایشن ،ای ایم ای،آرڈیننس اور انجینئرنگ کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے بریگیڈےئرز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق جن بریگیڈےئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ان میں بریگیڈےئر حسنات آرمڈ کور ،بریگیڈئیر اظہر صالح آرمڈ کور ،بریگیڈئیر عبداللہ ڈوگر آرمڈ کور ،بریگیڈئیر عابد ممتاز آرٹلری،بریگیڈئیر قیصر آرٹلری،بریگیڈئیر شاہد کیانی آرٹلری،بریگیڈئیر آصف آرٹلری(اے ایس ایف سی)،بریگیڈئیر عزیز آرٹلری،بریگیڈئیر محمود آرمڈ ڈویژن ،بریگیڈئیر جمیل انجینئرز،بریگیڈئیر معظم انجینئرز،بریگیڈئیر فرحان سگنلز، بریگیڈئیر شاہد نعیم انفنٹری،بریگیڈئیر ماجد انفنٹری،بریگیڈئیر عامر عباسی انفنٹری،بریگیڈئیر ظفر الحق انفنٹری،بریگیڈئیر اظہر نوید انفنٹری،بریگیڈئیر ظفراللہ انفنٹری،بریگیڈئیر عاصم منیر انفنٹری،بریگیڈئیر فدا انفنٹری،بریگیڈئیر احسان انفنٹری،بریگیڈئیر خلیل ڈار ایوی ایشن،بریگیڈئیر طارق قدوس سی ایم آئی،بریگیڈئیر شہزاد آرڈیننس،بریگیڈئیر شہزاد ای ایم ای شامل ہیں جبکہ ان کے علاوہ بریگیڈئیر خالد اسد آرمی میڈیکل کور،بریگیڈئیر افتخار پرویز آرمی میڈیکل کور،بریگیڈئیر سلیم جہانگیز آرمی میڈیکل کور،بریگیڈئیر نجم الثاقب آرمی میڈیکل کوراور بریگیڈئیر طارق پرویز آرمی میڈیکل کورکو بھی ترقی دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :