پاک فضائیہ عراقی فضائیہ کو تربیت فراہم کرے گی ،نواز شریف ، فضائیہ عراقی فضائیہ کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے معاونت کرے گی ۔ پاک فضائیہ کا دوست ممالک کے افراد کو تربیت کے حوالے سے ماضی کا شاندار تجربہ ہے، وزیراعظم کی عراقی فضائیہ کے کمانڈر سے گفتگو، پاک فضائیہ اور عراقی فضائیہ مابین دو معاہدوں پر دستخط

منگل 11 فروری 2014 04:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11فروری۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ عراقی فضائیہ کو تربیت فراہم کرے گی اور عراقی فضائیہ کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے معاونت کرے گی ۔ پاک فضائیہ کا دوست ممالک کے افراد کو تربیت کے حوالے سے ماضی کا شاندار تجربہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عراقی فضائیہ کے کمانڈر جنرل انور حماد امین احمد احمد سے ایوان وزیراعظم میں ملاقات کے دوران کیا ۔

جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اور چیف آف ایئر سٹاف ایئر مارشل طاہر رفیق بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے بعد میں پاک فضائیہ اور عراقی فضائیہ نے دو معاہدوں پر دستخط کئے پہلے معاہدے کے مطابق پاک فضائیہ عراقی فضائیہ کے افسران کو جدید فضائیہ کے متعلق خصوصی ایئر ڈیفنس کے تمام شعبوں اور فضائی ٹیم سے متعلق تربیت فراہم کرے گی ۔

(جاری ہے)

معاہدے پر پاکستان کی طرف سے ائر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ اور عراق کی طرف سے عراقی ایئر فورس کے کمانڈر جنرل اندر حمد امین احمد احمد نے دستخط کئے اس کے بعد دوسرے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جس میں پاکستان عراق کو سپر مشاق طیارے فروخت کرے گا اس معاہدے پر عراقی کمانڈر جنرل انور حماد امین احمد احمد اور چیئرمین پی اے سی کامرہ ایئر مارشل سہیل جل خان نے دستخط کئے سپر مشاق طیاروں کی عراق کو فروخت پاکستانی اپوزیشن مصنوعات کی برآمدات میں اہم سنگ میل ہے ۔

متعلقہ عنوان :