مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی ثالثی نامنظور،کشمیر اٹوٹ انگ ہے تھا اور رہے گا،بھارت،اقوام متحدہ کے جس ترجمان نے بیان جاری کیا وہ پاکستانی باشندہ ہے ،بھارت نے ایسے کئی بیانات پہلے بھی ردی کی ٹوکری میں پھینکے اور آئندہ بھی یہی حال ہوگا، ترجمان بھارتی وزارت خارجہ

پیر 10 فروری 2014 07:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10فروری۔2014ء)بھارت نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی جانب سے ثالثی کے بیان کو مسترد اور مقبوضہ کشمیر کو اٹوٹ انگ کہنے کا لاگ الانپتے ہوئے کہا کہ وہ اس مسئلے پر کسی تیسرے فریض کی مداخلت برداشت نہیں کریگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے جس ترجمان نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے کہ وہ پاکستانی باشندہ ہے ۔

بھارت اپنے اصولی موقف پر قائم ہے کہ کشمیر اس کا اٹوٹ انگ ہے اور مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ سمیت کسی تیسرے فریق کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا ۔ترجمان نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی پاکستان کی جانب سے کشمیر کے بارے میں اس طرح کے بیانات دیئے گئے جنہیں بھارت نے بار بار مسترد کیا ہے اور اقوام متحدہ کے ترجمان کے بیان کو بھی ہم ماننے کے لئے تیار نہیں اور اسے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیتے ہیں۔