پشاور ہائی کورٹ کے ایبٹ آباد بار سرکٹ بنچ نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی معاونت میں2 لیڈی ہیلتھ ورکرز کو نوکری پر بحال کرنے کا حکم دیدیا

جمعہ 7 فروری 2014 08:12

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7فروری۔2014ء)پشاور ہائی کورٹ کے ایبٹ آباد بار سرکٹ بنچ نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی معاونت کے الزام میں2 لیڈی ہیلتھ ورکرز کو نوکری پر بحال کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی آپریشن میں معاونت کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے ساتھ کام کرنے والی دو لیڈی ہیلتھ ورکرز کو محکمہ صحت خیبر پختونخواہ نے نوکری سے معطل کر دیا ان دو لیڈی ہیلتھ ورکرز میں آمنہ بی بی اور بختو بی بی نے اپنی برطرفی کو پشاور ہائی کورٹ کے ایبٹ آباد بار میں چیلنج کیا تھا جس پر پشاور ہائی کورٹ کے ایبٹ آباد سرکٹ بنچ نے ان دونوں لیڈی ہیلتھ ورکرز آمنہ بی بی اور بختو بی بی کو نوکری پر بحال کرنے کا حکم دیا۔