مولانا عبدالعزیز کامذاکراتی کمیٹی سے علیحدگی کاامکان ،حتمی فیصلہ آج شوریٰ کے اجلاس میں کیاجائیگا

جمعہ 7 فروری 2014 08:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7فروری۔2014ء)طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن اورلال مسجدکے خطیب مولاناعبدالعزیزکامذاکراتی کمیٹی سے علیحدگی کاامکان ،حتمی فیصلہ آج( جمعہ کو ) شوریٰ کے اجلاس میں کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق لال مسجدکے خطیب مولاناعبدالعزیزکایہ اعلان سامنے آیاہے کہ وہ مذاکراتی کمیٹی سے علیحدہ ہورہے ہیں کیونکہ شریعت کانفاذطالبان کی ترجیح رہاہے لیکن مذاکرات کے ایجنڈے میں شریعت کاکہیں ذکرہی نہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق مذاکراتی کمیٹی سے علیحدگی کافیصلہ آج شوریٰ کے اجلاس میں کیاجائیگا۔مولاناعبدالعزیزکے ترجمان مولاناعبدالقادرنے خبرکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ مولاناعبدالعزیزنے مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلا س میں شریعت کانقطہ اٹھایالیکن اس نقطے پرکوئی توجہ نہیں دی گئی جس کے بعدمولاناعبدالعزیزنے شوریٰ کااجلاس طلب کرلیاہے جس میں مذاکرات میں شامل رہنے یانہ رہنے کافیصلہ کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :