سپریم کورٹ کے کسی جج کے پاس دوہری شہریت نہیں تاہم ضابطہ اخلاق ایسی کوئی قدغن نہیں لگاتا،فل کورٹ کے غیر رسمی اجلاس کے بعد وضاحت جاری

جمعہ 7 فروری 2014 08:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7فروری۔2014ء)سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے کسی جج کے پاس دوہری شہریت نہیں تاہم ضابطہ اخلاق ایسی کوئی قدغن نہیں لگاتا۔سینیٹ میں اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی دوہری شہریت کے بارے میں بحث کے بعد فل کورٹ ریفرنس کے غیر رسمی اجلاس میں اس معاملہ کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ ججز میں کسی کے پاس بھی دوہری شہریت نہیں ہے،ججز کے دوہری شہریت بارے معاملے میں فل کورٹ ریفرنس کے دوران غیر رسمی طور پر جائزہ لیا گیا تھا،اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ میڈیا میں ججز کی دوہری شہریت بارے رپورٹس آئیں تھیں جس پر اعلامیہ جاری کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :