طالبان کیساتھ مذاکرات پاکستان کااندرونی معاملہ ہے:امریکہ، امریکہ اور پاکستان دہشت گردی اور تشدد کے خاتمے کے لئے ایک جیسے سٹرٹیجک مفادات رکھتے ہیں۔ ترجمان محکمہ خارجہ

جمعرات 6 فروری 2014 02:36

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6فروری۔2014ء )امریکہ نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے واشنگٹن میں روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کہی۔انہوں نیکہاکہ امریکہ اور پاکستان دہشت گردی اورتشددکیخاتمے کیلئے ایک جیسیسٹرٹیجک مفادات رکھتے ہیں تاکہ خطے کو زیادہ سے زیادہ خوشحال ، مستحکم اور پرامن بنایا جا سکے۔