کنٹرول لائن پر تجارت کی معطلی کے معاملے پر بات چیت جاری ہے‘ کوشش ہے معاملہ جلد حل ہوجائے‘ ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات 6 فروری 2014 02:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6فروری۔2014ء) دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر تجارت کے معاملے پر پاک بھارت مذاکرات جاری ہیں‘ ہماری کوشش ہے کہ اس معاملے کو جلداز جلد حل کرلیا جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ”خبر رساں ادارے“ کی جانب سے جب پوچھا گیا کہ کیا بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر تجارت کی بندش کے معاملے پر آئندہ ہفتے مذاکرات کیلئے کوئی تجویز ملی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر تجارت کے معاملے پر بات چیت جاری ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ اس معاملے کو جلداز جلد حل کرلیا جائے۔

متعلقہ عنوان :