موجودہ مالی سال ، قومی خزانے کو مختلف ذرائع سے دس ارب ڈالر سے زائد کی رقم ملنے کی توقع ،یہ رقم عالمی مالیاتی ادارے سے ملنے والی قرض کی رقم کے علاوہ ہوگی، ذرائع وزات خزانہ

جمعرات 6 فروری 2014 02:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6فروری۔2014ء) موجودہ مالی سال کے دوران قومی خزانے کو مختلف ذرائع سے مجموعی طور پر دس ارب ڈالر سے زائد کی رقم ملنے کی توقع ہے اور یہ رقم عالمی مالیاتی ادارے سے ملنے والی قرض کی رقم کے علاوہ ہوگی۔

(جاری ہے)

وزات خزانہ کے ذرائع کے مطابق عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے مالی سال 2014-15 کے دوران ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر ملنے کی توقع ہے امریکی کانگریس سے منظوری کے بعد اس سال کے لئے اتحادی سپورٹ فنڈ کے ڈیڑھ ارب ڈالر بقایا جات کی ملنے کی توقع ہے، ذرائع نے مزید بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں یورو بانڈز کی فروخت سے 2 ارب ڈالر ملنے اور ترسیلات زر کی بنیاد پر جاری کیے جانے والے بانڈز سے بھی ایک ارب ڈالر ملنے کی اْمید ہے، اسٹاک مارکیٹ میں مختلف شیئرز کی فروخت سے ایک ارب ڈالرحاصل ہوں گے وزات خزانہ کے حکام کے مطا بق اس سال تھری جی کے نیلامی سے ایک ارب بیس کروڑڈالر ملنے کی توقع ہے اور اتصالات کے ذمہ اسی کروڑ ڈالرکے بقایاجات اس سال ملنے کی امید ہے۔

متعلقہ عنوان :