آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ،سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوگا

بدھ 5 فروری 2014 04:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5فروری۔2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے جہاں ان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی حکام کی دعوت پر منگل کی شام تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے جہاں پر وہ اپنے قیام کے دوران سعودی عرب کی سنئیر سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ان ملاقاتوں میں پاک سعودی تعلقات بالخصوص دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ قبل ازیں آرمی چیف کو نور خان ائیر بیس پر سینئر فوجی حکام نے الوداع کیا ۔