وزیرخزانہ کی متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم سے دبئی میں ملاقات،وزیراعظم کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا،باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

بدھ 5 فروری 2014 04:53

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5فروری۔2014ء)وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم سے دبئی میں ملاقات کی،وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا،وزیرخزانہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی اور دونوں ملکوں کے قریبی اور دوستانہ تعلقات کو سراہا،وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام شیخ محمد بن راشد المکتوم کے پاکستان کے جلد دورے کے خواہاں ہیں،متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کی ہے،انہوں نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانیوں کے کردار اور خدمات کو سراہتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ آئندہ برسوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط ہوں گے،وزیرخزانہ نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاہد النہیان کی صحت اور دراز عمر کیلئے دعا کی اور پاکستانی عوام کی نیک خواہشات اور دعاؤں کا بھی پیغام پہنچایا

متعلقہ عنوان :