کالعدم تحریک طالبان نے 4752طالبان قیدیوں کی فہرست فائنل کر لی

منگل 4 فروری 2014 07:49

پشاور (رحمت اللہ شباب۔ اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4فروری۔2013ء)تحریک طالبان نے 4752طالبان قیدیوں کی فہرست فائنل کر دیا ہے جن میں چھ طالبان کمانڈروں کو پھا نسی کا حکم بھی سنا دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق مذکارات کیلئے سابق سربراہ حکیم اللہ محسود کے دور میں مذکرات کیلئے تیا ر کر دہ قیدیوں کی لسٹ میں صرف دو قیدیوں کے نام مزید شامل کر دئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان میں خیبر پختونخواہ کے ساتھ تعلق رکھنے والے قیدیوں کی تعداد 958پنجاب کے 782، سند کے 1191، بلوچستان کے اٹھ سو ستر اور فاٹا کے نو سو اکیا ون قیدی شامل ہیں ۔ان میں سابقہ گورنر پنجاب سلمان تا ثیر کے قتل میں ملوث ممتاز قادری جبکہ سابقہ پی پی پی حکومت میں مذکرات کے دوران گرفتار محمد عمر اور مسلم خان کے علا وہ سوات کے طالبان کے سابق امیر محمو دخان بھی شامل ہیں جن کو مہمند ایجنسی سے گرفتار کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :