مشرف غداری کیس ‘ چوہدری شجاعت کو شامل تفتیش کرنے پر غور‘ پراسیکیوشن نے سوچ بچار شروع کردی

پیر 3 فروری 2014 07:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3فروری۔2014ء) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کو پرویز مشرف غداری کیس میں شامل تفتیش کرنے کے حوالے سے پراسیکیوشن نے سوچ بچار شروع کردی ہے جنہوں نے یہ تسلیم کیا ہے کہ پرویز مشرف نے لال مسجد آپریشن کرکے جو گناہ کیا ہے شاید یہ اسی کی سزا مل رہی ہو۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا کہ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے بھی بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے اور انہیں خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہناہے کہ یہ بیانات ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :