یاکستان افغانستان میں امن عمل کی بھرپورحمایت کرتاہے:دفترخارجہ، افغانوں کی اپنی قیادت میں امن اور مصالحتی عمل دیرپا استحکام کیلئے مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔ افغان نیشنل سکیورٹی کے مشیر کا مبینہ بیان افسوسناک اور تعمیری اقدار کے منافی ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا بیان

اتوار 2 فروری 2014 08:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2فروری۔2014ء)دفترخارجہ کی ترجمان نے کہاہے کہ پاکستان افغانستان میں امن اور مصالحتی عمل کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ افغانوں کی اپنی قیادت میں امن اور مصالحتی عمل دیرپا استحکام کیلئے مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔ترجمان نے افغان نیشنل سکیورٹی کے مشیر کا مبینہ بیان افسوسناک اور تعمیری اقدار کے منافی قرار دیا جس کے تحت پاکستان اور افغانستان کے رہنما دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے اس عمل کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ٹھوس کوششیں کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :