پنجاب کابینہ کا اجلاس: ملتان ، فیصل آباد اور راولپنڈی۔اسلام آباد میٹرو بس منصوبوں کی منظوری دے دی گئی،راولپنڈی،اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد 28 فروری کو رکھا جائے گا ،ملتان اور فیصل آباد میں منصوبے رواں برس شروع ہونگے، میٹرو بس منصوبوں کو تیز رفتاری اور شفاف طریقے سے مقررہ مدت کے اندر مکمل کرینگے ، منصوبے شفافیت اور اعلیٰ معیار کا شاہکار ہوں گے،24 اضلاع میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا کام جون تک اور باقی 12 اضلاع میں دسمبر 2014ء تک مکمل کیا جائے گا، منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ، تھانوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے جامع پروگرام وضع کیا جائے، وزیراعلیٰ کی ہدایت، پنجاب حکومت ساہیوال میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے 660 میگاواٹ کے 2 پلانٹس لگائے گی، شہباز شریف کا کابینہ اجلاس سے خطاب
اتوار 2 فروری 2014 08:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2فروری۔2014ء)پنجاب کابینہ نے ملتان ، فیصل آباد اور راولپنڈی۔اسلام آباد میٹرو بس منصوبوں کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ راولپنڈی۔اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد 28 فروری کو رکھا جائے گا جبکہ ملتان اور فیصل آباد میں میٹرو بس پراجیکٹس پر رواں برس کے آخر میں کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ صوبے کے 36 اضلاع میں پنجاب لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت اراضی کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل دسمبر2014ء تک مکمل کر لیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا یہاں اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ لاہور میں میٹرو بس پراجیکٹ کے کامیاب منصوبے کے بعد پنجاب حکومت نے صوبے کے 3 بڑے شہروں ملتان، فیصل آباد اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی۔اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ 11 ماہ میں جبکہ ملتان اور فیصل آباد کے منصوبے 10 ماہ میں مکمل کئے جائیں گے۔ راولپنڈی۔اسلام آباد میٹرو بس منصوبہ فلیش مین ہوٹل سے شروع ہوگا اور اسلام آباد سیکرٹریٹ تک جائے گا۔ راولپنڈی میں تعمیر ہونے والا میٹرو بس کا 8.6کلومیٹر طویل کا تمام منصوبہ ایلیویٹڈ (پل پر مشتمل) ہوگا جبکہ 14.6 کلومیٹر طویل روٹ اسلام آباد میں ایٹ گریڈ ہوگا۔ منصوبے پر مجموعی طو رپر 38 ارب روپے لاگت آئے گی۔ روزانہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد مسافر آرام دہ، باکفایت اور تیز رفتار سفری سہولتوں سے مستفید ہوں گے۔ 60 میٹرو بسیں راولپنڈی۔اسلام آباد میٹرو روٹ پر چلیں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ راولپنڈی۔اسلام آباد کے منصوبے کو انتہائی تیز رفتاری اور شفاف طریقے سے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ میٹرو بس کے تمام منصوبے شفافیت اور اعلیٰ معیار کا شاہکار ہوں گے۔ انہو ں نے ہدایت کی کہ راولپنڈی۔اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ پر کام کے دوران ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے مربوط منصوبہ بندی کی جائے اور عوام کی سہولت کا خاص خیال رکھا جائے۔ زمین کے حصول کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے اور اس ضمن میں انہوں نے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی اراضی کے حصول کے عمل کی نگرانی کرے اور ہر ماہ 2 بار راولپنڈی جا کر اراضی کے حصول اور معاوضوں کی ادائیگی کے عمل کا خود جائزہ لے۔انہو ں نے کہا کہ منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کیلئے دن رات کام کیا جائے گا۔ ملتان اور فیصل آباد میں میٹرو بس پراجیکٹ کو دبئی کے میٹرو سسٹم کے طرز پر تعمیر کیا جائے گا اور یہ منصوبے رواں سال میں شروع کر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایل آر ایم آئی ایس)انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اور اس منصوبے کی تکمیل سے کرپٹ پٹوار کلچر سے عوام کو نجات ملے گی۔ فرد ملکیت کیلئے طویل انتظار نہیں کرنا پڑے گا اور 50 منٹ میں فرد ملکیت کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا کام صوبے کے 24 اضلاع میں جون 2014ء تک مکمل ہو جائے گا جبکہ باقی 12 اضلاع میں اراضی کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا کام دسمبر 2014ء تک مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے منصوبے کیلئے انڈی پینڈنٹ ایویلیوشن سسٹم تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام کو وضع کرکے ایل آر ایم آئی ایس کی کارکردگی مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہو ں نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے منصوبے پر 14 ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ منصوبے کی تکمیل سے اراضی کے تنازعات کونمٹانے میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ جن تحصیلوں میں سروس سینٹرز مکمل ہوچکے ہیں وہاں متعلقہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے وزراء اور اراکین اسمبلی پر مشتمل ضلعی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جو کہ سروس سینٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ منصوبے کیلئے عملے کی بھرتی کا تمام عمل سوفیصد شفاف انداز میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے منصوبے کو مقررکردہ مدت کے اندر ہر صورت مکمل کیا جائے۔ کمشنر ز اور ڈی سی اوز اور ریونیو افسران لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو جلد مکمل کریں۔ منصوبے میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور ہدف پورا نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ اراضی کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے منصوبے کی طرز پر تھانوں کو بھی کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے جامع پروگرام وضع کیا جائے اور اس سلسلے میں تیز رفتاری سے پیش رفت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کا خاتمہ ایک بڑا چیلنج ہے تاہم حکومت اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ پنجاب حکومت نے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے لگانے کیلئے ایک جامع پروگرام وضع کیا ہے جس کے تحت پنجاب حکومت نے چھ مقامات پر کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس لگانے کیلئے اراضی کا انتخاب کر لیا ہے۔ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو کول پاور پلانٹس لگانے کیلئے خصوصی سہولتیں دیں گے۔ پنجاب حکومت ساہیوال میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے 660 میگاواٹ کے 2 پلانٹس لگائے گی۔ انہو ں نے کہا کہ بجلی ہوگی تو معیشت ترقی کرے گی، زراعت پھلے پھولے گی، صنعت کا پہیہ چلے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت اس شعبہ میں خود آگے آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور میں 10 ہزار ایکڑ پر قائداعظم سولر پارک بنایا جا رہا ہے۔ قائداعظم سولر پارک میں پنجاب حکومت اپنے وسائل سے 100 میگاواٹ کا سولر پلانٹ لگائے گی جس کی فزیبلٹی مکمل کر لی گئی ہے۔ یہ منصوبہ رواں سال مکمل کر لیا جائے گا۔ اسی طرح نندی پور پاور پراجیکٹ پر دن رات کام جاری ہے اور انشاء اللہ اس منصوبے کی پہلی ٹربائن مئی میں کام شروع کردے گی جس سے 150میگاواٹ تک بجلی پیدا ہوگی۔ تونسہ ہائیڈل پراجیکٹ پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔ 120میگاواٹ کا یہ منصوبہ جلد مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ہماری مخلصانہ کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی۔ ہم سب کو ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کرنا ہے۔ عوام کے مفاد کی خاطر ہر فیصلہ کریں گے۔ اجلاس میں پنجاب فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن بل 2013ء اور پنجاب پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2012ء کی منظوری دی گئی۔ کمشنر راولپنڈی نے راولپنڈی۔اسلام آباد میٹروبس پراجیکٹ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نے لینڈریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی نے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 2 فروری 2014 کی مزید خبریں
-
ذکاء اشرف کے بگ تھری بارے بیان کا جائزہ لیا جائیگا، ریاض پیر زادہ،ہاکی اور کرکٹ کے بہتر مستقبل کا فیصلہ وزیر اعظم کرینگے، مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مردم شماری کا معاملہ سرفہرست ہوگا،وفاقی ... مزید
-
ڈبلیو ٹی اے پیرس اوپنکواٹر فائنل میں روس کی ماریا شراپوا نے بلغاریہ کی کرسٹن فلپکنز کو 6-2,6-2سے شکست دیدی
-
فٹبال کے عالمی کپ 2014ء کے لیے ٹرافی کا سفر اپنے اختتام کی طرف رواں دواں، ٹرافی کولمبیا پہنچ گئی ہزاروں شائقین نے شاندار استقبال کیا گیا، یا دگار تصاویر بناتے رہے
-
پاکستان مستقبل میں خطے کی معاشی خوشحالی و استحکام کا ذریعہ بنے گا، ممنون حسین،پاکستان اور مسلم دنیا کے نوجوان امت کو ترقی و خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، صدر پاکستان ... مزید
-
پشاورمیں آج سے شر وع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان،5 سال سے کم عمر کے 8 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، انسداد پولیو رضاکاروں ... مزید
-
سابق صدر کا آرمی ہسپتال سے علاج نہ کرانا آرمی ادارے کی توہین ہے،اعتزاز احسن،پرویز مشرف کو سیاسی بیماری لاحق ہے،3نومبر کا اقدام ان کا ذاتی تھا،انہیں عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا،کمانڈو کو بہادر بننا ... مزید
-
لاہور،5سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کیس میں ملوث اصل ملزم اعجاز کو گرفتار کر لیا گیا
-
پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری
-
گڈانی پاور پلانٹ سے حاصل ہونے والی بجلی پہلے بلوچستان کو فراہم کی جانے اور جلنے والے کوئلے سے ماحولیات پر پڑنے والے اثرات پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ، بلوچستان اسمبلی ،اسپیکر بلوچستان ... مزید
-
صوابی پولیس کی کاروائی، 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک
-
عابد شیر علی اور پیسکو چیف اس بات کا جواب دیں کہ میرے حلقے میں بجلی کم اور بل زیادہ کیوں آرہے ہیں،وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شاہ فرمان، لائن لاسز کا بہانہ بنا کر بجلی کاٹ دی گئی،وزارت پانی و بجلی ... مزید
-
لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی،میجر(ر)محمد عامر،ضرورت پڑنے پر کسی سے بھی رابطہ کرکے تعاون کی درخواست کرسکتے ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو
-
معزول مصری صدر کیخلاف مقدمہ قتل کی سماعت 4 فروری تک ملتوی
-
میونخ سکیورٹی کانفرنس سے مختلف رہنماوٴں کا خطاب
-
فلسطینیوں کے گھر گرانے پر اقوام متحدہ کے نمائندے کی تشویش،اسرائیل نے وادی اردن اور مغربی کنارے میں سینکڑوں فلسطینی بے گھر کر دئیے
-
مصر،فیلڈ مارشل کا وزارت چھوڑنے اور مصری کابینہ میں تبدیلیوں کا امکان،کابینہ میں تبدیلیاں عبوری وزیراعظم کے سعودی دورے کے بعد ہوں گی
-
یورپی پارلیمنٹ کیلئے امیدوار کا تارکین وطن کی آمد روکنے پر زور،تارکین کی آمد و رفت جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا کاروبار بن چکا ہے،کلارا سمکورا
-
حلب پر بمباری ، چھ افراد ہلاک
-
امریکہ اور یورپی یونین یوکرائن کی عوام کے ساتھ ہیں،جان کیری
-
یمن، قبائلیوں اور حوثی باغیوں میں جھڑپیں، 60 افراد ہلاک،جنوبی صوبہ حضر موت میں القاعدہ جنگجووں کے حملے ، 18 فوجیوں مارے گئے
-
اافغانستان‘ اتحادی فوج کا چوبیس گھنٹوں کے دوران آپریشن میں سات طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
-
تحریک طالبان کا حکومت سے مذاکرات کیلئے اپنی پانچ رکنی کمیٹی کا اعلان ،کمیٹی میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ‘ جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق ‘ جے یو آئی (ف) کے مفتی کفایت الله‘ جماعت ... مزید
-
چیف جسٹس نے مظفر گڑھ میں مبینہ زیادتی واقعہ ،خضدار میں اجتماعی قبر کے معاملے کا ازخود نوٹس لے لیا ،انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب،بلوچستان حکومت نے 13 لاشوں کے واقعہ پر عدالتی کمیٹی کا اعلان ... مزید
-
ملک کے جید اور اکابر علماء کا طالبان اور حکومت کے مابین مذاکرات کی پیش رفت کا خیر مقدم ،لڑاوٴ اور حکومت کرو کی پالیسی رکھنے والی دشمن قوتوں سے ہوشیار رہا جائے،مذاکراتی عمل کو ماضی کی طرح سبوتاژ کرنے ... مزید
-
فرانسیسی صدر نے یورپی یونین کے معاہدوں میں اصلاحات کی برطانوی تجویز مسترد کر دی ،یورپی یونین کے معاہدوں میں اصلاحات کی برطانوی تجویز قابل عمل نہیں،فرانسوا اولانڈ
-
یاہو ای میل کے متعدد صارفین کے پاس ورڈز چوری ہوگئے
-
وکلاء کی جانب سے عدالتی اوقات میں ہڑتال نہ کرنے کا فیصلہ قابل تحسین ،انصاف کی فراہمی جلد اور بہتر ہوگی‘چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی، وکلاء نے جمہوریت کے لئے تحریک چلائی عوام کو انصاف کی فراہمی میں ... مزید
-
پنجاب کابینہ کا اجلاس: ملتان ، فیصل آباد اور راولپنڈی۔اسلام آباد میٹرو بس منصوبوں کی منظوری دے دی گئی،راولپنڈی،اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد 28 فروری کو رکھا جائے گا ،ملتان اور فیصل آباد ... مزید
-
غداری کیس،پرویز مشرف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری وفاقی پولیس کو موصول ،آئی جی اسلام آباد نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے ایس پی رورل کوتعمیلی افسر مقرر کر دیا
-
فرانسیسی صدر نے یورپی یونین کے معاہدوں میں اصلاحات کی برطانوی تجویز مسترد کر دی ،یورپی یونین کے معاہدوں میں اصلاحات کی برطانوی تجویز قابل عمل نہیں،فرانسوا اولانڈ
-
یاہو ای میل کے متعدد صارفین کے پاس ورڈز چوری ہوگئے
-
اوگراکرپشن کیس، احتساب عدالت کا توقیر صادق کے خلاف ریفرنس 4فروری کو پیش کرنے کا حکم،ملزم کو ریفرنس کی کاپیاں بھی دینے کی ہدایت،سپریم کورٹ کے جج جسٹس جواد ایس خواجہ اپنی مرضی سے کیس کو چلانا چاہتے ... مزید
-
برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر جان لک سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سات رکنی وفد کی ملاقات، وفد نے ڈپٹی ہائی کمشر کو برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے نام خط کی شکل میں احتجاجی یادداشت پیش کی ،بیرسٹر فروغ ... مزید
-
پاکستان نے نیوکلیئر کے معاملے پر براہ راست کسی کی بھی مدد نہیں کی‘انصر پرویز ،پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام پر امن مقاصد کیلئے ہے‘کوئی بھی تعاون بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ... مزید
-
غازی عبدالرشید قتل کیس ،پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ اور عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست کی سماعت نہ ہوسکی
-
مذاکرات سے متعلق قبائلی روایات کو سمجھنا ،اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ہٹانا ہوگا،مولانافضل الرحمن،جنگ بندی سے پہلے زبان بندی ضروری ہے،مذاکراتی کمیٹی پر ہمیں تحفظات تھے مگر ملک میں امن کی خاطر ... مزید
-
پشاور: شدت پسندوں کا امن لشکر پر حملہ ، 4 اہلکار شہید
-
ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کو ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کے الزام میں تھانے کی ہوا کھانا پڑ گئی، عمر اکمل کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت، ٹریفک وارڈن کی، وردی پھاڑنے اور تیز رفتاری جیسی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ... مزید
-
پی ٹی آئی نے تبدیلی کے جس ایجنڈے پر ووٹ لیا تھا وہ شروع ہو چکی ہے،پرویز خٹک ،عوام ہر جگہ اس کا اعتراف بھی کرنے لگے ہیں،یہی پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کا مقصد تھا کہ ہم ماضی کے حکمرانوں کی طرح بڑے بڑے ... مزید
-
یاکستان افغانستان میں امن عمل کی بھرپورحمایت کرتاہے:دفترخارجہ، افغانوں کی اپنی قیادت میں امن اور مصالحتی عمل دیرپا استحکام کیلئے مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔ افغان نیشنل سکیورٹی کے مشیر کا مبینہ بیان ... مزید
-
پاکستان میں تعلیمی معیار پست ہے،گزشتہ ایک دہائی میں اسکول نا جانے والے بچوں کے اعتبار سے متوسط آمدن والے ملکوں کی شرح 12 سے 50 فیصد تک پہنچ گئی ، اس فہرست میں پاکستان بھی شامل ہے: اقوامِ متحدہ کی رپورٹ،دنیا ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.