چینی کارکنوں کی حفاظت کیلئے ہرقسم کے اقدامات کئے جائیں گے ،چوہدری نثار علی خان ،وزارت داخلہ غیرملکی خصوصاًچینی کارکنوں کی حفاظت کیلئے ٹاسک فورس کومزیدمضبوط کرے ،وزیرداخلہ کی چینی سفیرسے ملاقات میں وزارت داخلہ کوہدایت

ہفتہ 1 فروری 2014 08:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1فروری۔2014ء)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاکہ پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں میں چین کے کارکنوں کی حفاظت کیلئے ہرقسم کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ وزارت داخلہ کوہدایت کی کہ دوسرے ملکوں خصوصاًچین کے کارکنوں کی حفاظت کے لئے ٹاسک فورس کومزیدمضبوط کیاجائے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے چین کے سفیرسن ویڈونگ سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورخاص طورپرعلاقائی سیکورٹی کے پیش نظرقریبی معاشی تعاون پربحث کی گئی ۔چین کے سفیرویڈونگ نے کہاکہ دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کئی عشروں پرمحیط ہیں اورجب بھی پاکستان کوضرورت پڑی چین نے اس کاساتھ دیاہے ۔وفاقی وزیرچوہدری نثارعلی خان نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کہاکہ ان منصوبوں میں چین کے کارکنوں کی حفاظت کیلئے ہرقسم کے اقدامات کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزارت داخلہ کوہدایت کیہے پاکستان میں دوسرے ممالک کے کارکنوں اورخاص طورپرچین کے کارکنوں کی حفاظت کیلئے ٹاسک فورس کومزیدمضبوط کیاجائے ۔سفیرنے خطے میں دیرپاامن کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان انسداددہشتگردی ،منشیات کی روک تھام ،بارڈرمینجمنٹ اورکرائس مینجمنٹ میں مزیدتعاون کی خواہش ظاہرکی ہے ۔

سفیرنے مزیدکہاکہ پاکستان کے سول آرمڈفورسزکے اداروں کی کارکردگی بڑھانے اورپالیسی بنانے میں اپنی حکومت کی طرف سے اداراجاتی مددفراہم کریں گے ۔انہوں نے وزیرداخلہ کوچین آنے کی دعوت دی ہے ۔وفاقی وزیرنے پاکستان کے سول آرمڈفورسزکی مضبوطی کیلئے چینی حکومت کی ادارہ جاتی مدددینے اوردوسرے ترقیاتی منصوبوں میں چین کی امدادپرشکریہ اداکیا۔وفاقی وزیرداخلہ نے چین کے نئے سال کے موقع پرچینی سفیر ، حکومت اورلوگوں کودلی مبارکبادبھی پیش کی۔