نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا اجلاس کل لاہور سپریم کورٹ رجسٹری برانچ میں ہوگا ،صدارت چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کریں گے، مقدمات کی سماعت‘ صارفین عدالتوں کا ملک بھر میں قیام اور ماتحت عدلیہ کو حکومت کی جانب سے فراہم کردہ فنڈز کے معاملات پر تبادلہ خیال اور فیصلے کئے جائیں گے

جمعہ 31 جنوری 2014 08:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31جنوری۔2014ء) نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا اجلاس یکم فروری کو لاہور سپریم کورٹ رجسٹری برانچ میں ہوگا جس کی صدارت چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مقدمات کی سماعت‘ صارفین عدالتوں کا ملک بھر میں قیام اور ماتحت عدلیہ کو حکومت کی جانب سے فراہم کردہ فنڈز کے معاملات پر تبادلہ خیال اور فیصلے کئے جائیں گے۔ اجلاس میں چیف جسٹس شریعت کورٹ آغا رفیق‘ صوبائی ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان‘ ہائیکورٹ جموں و کشمیر‘ چیف جسٹس گلگت بلتستان ہائیکورٹ اور رجسٹرار سپریم کورٹ شرکت کریں گے۔