سرتاج عزیز ،خواجہ محمد آصف کی امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے ارکان سے ملاقاتیں،پاک امریکا تعلقات میں بہتری کے طریقوں پر تبادہ خیال

جمعہ 31 جنوری 2014 08:24

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31جنوری۔2014ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز اور وفاقی وزیر بجلی و پانی اوردفاع خواجہ محمد آصف نے امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے ارکان سے ملاقاتیں کیں۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات کو زیر بحث لایا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں پاکستانی رہنماوئں نے پاکستان میں جمہوریت کی مسلسل حمایت و تعاون پر امریکی ارکان کانگریس کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفادات پرمبنی تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے اقتصادی روابط میں وسعت اور عوام کی سطح پر رابطوں کی اہمیت کو اجاگرکیا۔ انہوں نے امریکی سینیٹرز کو وزیراعظم محمد نواز شریف کے جنوبی ایشیاء کی خوشحالی کے ویژن کے تحت ہمسایہ ممالک افغانستان اوربھارت کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی پاکستانی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔