امریکہ نے پاکستان کی جوہری ذمہ داریوں پر اعتماد کا اظہار کردیا ، پاکستان اپنی جوہری ذمہ داریوں اور نیوکلیئر ہتھیاروں کے تحفظ بارے مکمل طور پر آگاہ ہے ، امریکی محکمہ خارجہ

جمعہ 31 جنوری 2014 08:23

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31جنوری۔2014ء) امریکہ نے پاکستان کی جوہری ذمہ داریوں پر اعتماد کااظہار کردیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنی جوہری ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اور ہمیں اس پر مکمل اعتماد ہے ۔

(جاری ہے)

امریکہ کو اعتماد ہے کہ پاکستان اپنی جوہری ذمہ داریوں اور نیوکلیئر ہتھیاروں کے تحفظ بارے مکمل طور پر آگاہ ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس حوالے سے عالمی سطح پر بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کررہا ہے ۔ واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا ہے جب نیویارک ٹائمز نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے غیر محفوظ ہونے بارے رپورٹ شائع کی ہے ۔