نوشہرہ،جہانگیرہ میں کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے نائب امیرخالدحقانی کے بھائی عبدالوہاب گرفتار،خفیہ اطلاع پرکارروائی میں ایک دہشتگردکوگرفتارکیاگیا،جس کاتعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے ،میڈیارپورٹس

جمعرات 30 جنوری 2014 08:19

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جنوری۔2014ء)نوشہرہ کے علاقے جہانگیرہ میں کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے نائب امیرخالدحقانی کے بھائی عبدالوہاب کوگرفتارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق قانون نافذکرنے والے اداروں نے بدھ کے روزنوشہرہ کے علاقے جہانگیرہ میں خفیہ اطلاع پرکارروائی کی اورایک دہشتگردکوگرفتارکرلیاہے ۔گرفتاردہشتگردکانام عبدالوھاب اوراس کاتعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایاجاتاہے ،یہ بھی بتایاگیاہے کہ گرفتارشخص کالعدم تحریک طالبان کے نائب امیرخالدحقانی کابھائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :