اسلام آباد،کوہستان ویڈیوکیس میں دکھائی جانیوالی پانچوں لڑکیوں کو قتل کردیاگیا،قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے تک جدوجہد جاری رکھیں گے،فرزانہ باری

جمعرات 30 جنوری 2014 08:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جنوری۔2014ء)کوہستان ویڈیو کیس میں دکھائی جانے والی پانچوں لڑکیوں کو قتل کردیاگیا،انسانی حقوق کی راہنما فرزانہ باری نے کہا ہے کہ لڑکیوں کے مارے جانے کے ٹھوس شواہد ہیں،قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کچھ عرصہ قبل سپریم کورٹ میں کوہستان میں5لڑکیوں سے زیادتی کا کیس سامنے آیا تھا جس میں ایک5رکنی کمیشن کا وفد کوہستان بھی گیا تھا اور فرزانہ باری بھی اس کی ممبر تھیں،گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرزانہ باری نے کہا کہ کوہستان ویڈیو کیس میں سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ دیا تھا کہ اگر لڑکیوں کو مار دیا گیا تو کیس ری اوپن ہوگا،مقدمہ بند ہونے کے بعد پہلے لڑکیوں کے3بھائیوں کو مار دیاگیا اور پھر ان پانچوں لڑکیوں کو مار دیاگیا جس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں،انہوں نے کہا کہ کوہستان ویڈیو کیس میں جو لڑکیاں دکھائی گئی تھیں میری معلومات کے مطابق انہیں مار دیا گیا ہے،ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور ان کے انصاف کے لئے اس وقت تک جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک یہ کیس ری اوپن نہیں ہوتا اور ملزمان کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا،انہوں نے چیف جسٹس سے کیس پر سوموٹو لے کر ری اوپن کرنے کی استدعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :