طالبان سے مذاکرات کیلئے طالبان ہی کو بھیجا جارہا ہے‘ بلاول بھٹوزرداری،کمیٹی کے اراکین کا جان کر دھچکا لگا یہ تو سابق مڈنائٹ جیکال ہیں‘ چیئرمین پی پی پی کا ٹوئیٹر پیغام

جمعرات 30 جنوری 2014 08:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جنوری۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ طالبان کو طالبان سے مذاکرات کیلئے بھیجا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی بنانا حیران کن ہے بدھ کے روز وفاقی حکومت کی جانب سے طالبان سے مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی کے اعلان کے بعد ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانا حیران کن ہے طالبان سے مذاکرات کیلئے طالبان کو بھیجا جارہا ہے بنیادی طور پر بیانات میں کچھ تبدیلی آئی ہے طالبان سے مذاکرات کیلئے طالبان کو بھیجا جارہا ہے بنیادی طور پر بیانات میں کچھ تبدیلی آئی ہے ورنہ مذاکرات کے معاملے پر آج بھی پانچ مہینے پہلے والی پوزیشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے اراکین کا جان کر دھچکا لگا یہ تو سابق مڈنائیٹ جیکلز ہیں ان اراکین میں سے ایک دو تو خود طالبان ہیں انہوں نے کہا کہ اگر میں ہوتا تو طالبان سے صرف ہتھیار ڈلوانے کے لئے مذاکرات کرتا۔

متعلقہ عنوان :