کوئٹہ،افغانستان کے ممتاز عالم دین سبزل روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق

جمعرات 30 جنوری 2014 08:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جنوری۔2014ء)افغانستان کے ممتاز عالم دین سبزل روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام افغانستان کے ممتاز عالم دین مولانا عبداللہ ذاکری سبزل روڈ پر ازبک چوک کے قریب جارہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر نعش تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچا دی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی مولانا عبداللہ ذاکری کی نماز جنازہ آج سہ پہر تین بجے ایوب اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔