مسلم لیگ ن کی حکومت ڈالروں کی پرواہ نہ کرے ،پاکستانی عوام کے لئے قومی فیصلے کرے ،عمران خان ،طالبان کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں روزملتی ہیں ،مولانافضل الرحمن صرف لباس کی سیاست کرتے ہیں ،نجی ٹی وی کوانٹرویو

بدھ 29 جنوری 2014 08:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29جنوری۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ وفاقی حکومت طالبان کے خلا ف آپریشن سے پہلے پارلیمنٹ اورقوم کواعتمادمیں لے ،لال مسجدآپریشن سے حکومت کوسبق سیکھناچاہئے ،ن لیگ کی حکومت امریکہ کی غلامی کررہی ہے ،امریکی ڈالروں کوآقاسمجھتی ہے ،افغانستان سے نکلنے کیلئے امریکہ پاکستان کواستعمال کررہاہے ۔

نجی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان مشکل دورسے گزررہاہے ،وفاقی حکومت نے امن کیلئے اے پی سی کے متفقہ فیصلوں پرعملدرآمدنہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کوطالبان کیخلاف آپریشن کرنے کیلئے پارلیمنٹ اورقوم کواعتمادمیں لیناچاہئے ۔آپریشن دہشتگردی کاحل نہیں ہے ،لال مسجدآپریشن سے حکومت کوسبق سیکھناچاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ طالبان کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں روزانہ ملتی ہیں ،لیکن پولیوکے خاتمے اورامن کے قیام کیلئے صف اول کاکرداراداکروں گا۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت امریکہ کے سامنے خوفزدہ ہے ،ڈالروں کی پرواہ نہ کرے پاکستان کے بہترمستقبل کیلئے قومی فیصلے کرے ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے طالبان کیخلاف آپریشن شروع کیاتوپاکستان شدیدمشکل میں پھنس جائیگا۔انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں تاریخی دھاندلی کی گئی لیکن افتخارچوہدری خاموش رہے ۔پاکستان میں انتخابات شفاف نہ ہوئے توملک میں خون خرابہ ہوتارہے گا۔انہوں نے کہاکہ کے پی کے میں پی ٹی آئی تاریخی فیصلے کررہی ہے ،بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکٹرانک سسٹم لارہے ہیں اوردھاندلی کانام ونشان بھی ختم کردیں گے ۔انہوں نے کہاکہ مولانافضل الرحمن نے آجکل صرف لباس پرسیاست کرنی شروع کردی ہے