بھارت کی پاکستان کوایل اوسی پرسرکاری سطح پرمشترکہ ورکنگ گروپ کی ملاقات کی تجویز

بدھ 29 جنوری 2014 08:09

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29جنوری۔2014ء)بھارت نے پاکستان کوایل اوسی پرسرکاری سطح پرمشترکہ ورکنگ گروپ کی فروری کے دوسرے ہفتے میں ملاقات کی تجویزپیش کردی ، ملاقات کی تجویزلائن آف کنٹرول پرسمگلنگ کے الزام میں گرفتارڈرائیورکی گرفتاری پردونوں ممالک کے مستقل موٴقف کی وجہ سے دی گئی ہے ۔اس ڈرائیورکوایک سوکروڑروپے کی سمگلنگ کے الزام میں گرفتارکیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایاکہ پاکستان نے بھی سفارتی سطح پرایساکرنے کاکہاہے منشیات بجھوانے کے حوالے سے تحقیقات ہمارے ساتھ شیئرکرناچاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دوہفتوں سے بھارت پاکستان پرزوردے رہاہے کہ ایل اوسی پرسفراورتجارت کی مکمل اجازت دی جائے اورکمان میں ٹریڈفسیلیئیشن افسرانکیفوری ملاقات ہونی چاہئے تاکہ دونوں اطراف سے منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے انفارمیشن کاتبادلہ کیاجاسکے ۔؎

متعلقہ عنوان :