کابینہ کی ا قتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج ( منگل ) کو ہوگا ، لاکھڑا کول پاور پلانٹ کی نجکاری کی منظوری دیئے جانے کا امکان، ا جلاس میں پی ٹی آئی ، سول ایوی ایشن کے معاملات زیر بحث آئینگے

منگل 28 جنوری 2014 08:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جنوری۔2014ء) کابینہ کی ا قتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج ( منگل ) کو ہوگا جس میں لاکھڑا کول پاور پلانٹ کی نجکاری کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے ۔ ا جلاس میں پی ٹی آئی ، سول ایوی ایشن کے معاملات زیر بحث آئینگے ۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوگا جس میں لاکھڑا کول پاور پلانٹ کی منظوری دی جائے گی ۔

ای سی سی کے اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے معاملات بھی زیر بحث آئینگے ۔ ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو چھ لاکھ ٹن خریدنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے اس کے علاوہ آج کے اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائیگا ۔