اسلام آباد‘ وزارت خزانہ کی مالی سال 2014-15 ء کی تیاری کیلئے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں سے اخراجات کی تفصیلات طلب،وزارتوں کو تفصیلات 15 فروری تک فراہم کرنے کی ہدایت

منگل 28 جنوری 2014 08:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جنوری۔2014ء) وزارت خزانہ نے اگلے مالی سال 2014-15 ء کی تیاری کے سلسلے میں تمام وزارتوں ‘ ڈویژنوں سے اپنے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں وزارتوں کی تفصیلات 15 فروری تک فراہم کرنے کی ہدایت۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق مالی سال 2014-15 ء کے سالانہ بجٹ کی تیاری پر کام شروع کردیاگیا ہے اور اس سلسلے میں تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو خزانہ کی جانب سے ایک خط لکھا گیا ہے ذرائع کے مطابق اس خط میں تمام وزارتوں کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ وہ اگلے مالی سال کیلئے اپنے اخراجات کی تفصیلات وزارت خزانہ کو پندرہ فروری تک بھجوا دیں ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تمام وزارتوں میں بجٹ تجاویز کا کام شروع کردیا گیا ہے۔