آسٹریلین اوپن میں اَپ سیٹس کا سلسلہ آخری میچ تک جاری ، سوئٹزر لینڈ کے عالمی نمبر 8 اسٹینلاس نے نمبر ون رافیل نڈال کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پیر 27 جنوری 2014 08:16

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جنوری۔2014ء) آسٹریلین اوپن میں اَپ سیٹس کا سلسلہ آخری میچ تک جاری رہا، سوئٹزر لینڈ کے عالمی نمبر 8 اسٹینلاس نے نمبر ون رافیل نڈال کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، اسٹینلاس کیرئیر بیسٹ نمبر تھری رینکنگ پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

آسٹریلین اوپن میں اسٹینلاس کے آگے نڈال نڈھال ہوگئے، سوئس حریف نے عالمی نمبر ون کی ایک نہ چلنے دی اور پہلا سیٹ 3-6 اور دوسرا 2-6 سے اپنے نام کرلیا۔

تیسرے سیٹ میں نڈال کو جوش آیا اور اسٹینلاس کو 3-6 سے ہراکر میچ میں پھر سے جان ڈال دی، لیکن سوئس حریف نے اگلے ہی سیٹ میں نڈال کے جوش کو ٹھنڈا کردیا اور چوتھا سیٹ 3-6 سے جیت کر آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں ثانیہ اور ہورائی کی جوڑی کو فرانس کی کرسٹینا اور ڈینیل اور نے مات دے دی۔