کرکٹ کے میدانوں پر تین ملکوں کی دادا گیری کا منصوبہ بنالیا ،بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ٹرائیکا نے انٹرنیشنل کرکٹ کو اپنے اشاروں پر چلانے کے لیے جوڑ توڑ شروع کر دیا ‘رپورٹ

پیر 27 جنوری 2014 08:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جنوری۔2014ء)کرکٹ کے میدانوں پر تین ملکوں کی دادا گیری کا منصوبہ بنالیا گیا ہے۔بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا نے سپرپاور بننے کے لیے گٹھ جوڑ کر لیا۔ کرکٹ بیبیز کا کیا بنے گا؟ کیا کمزوروں کے لیے پاکستان سینہ تان کر کھڑا ہو سکے گا؟ کرکٹ کاسرکاری مافیا سامنے آگیاایک رپورٹ کے مطابق تین رکنی قبضہ گروپ نے اس کھیل میں انتشار کا بیج بو دیا۔

بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ٹرائیکا نے انٹرنیشنل کرکٹ کو اپنے اشاروں پر چلانے کے لیے جوڑ توڑ شروع کر دیا ہے۔ آخر بگ تھری چاہتے کیا ہیں؟ آئی سی سی کے سارے بڑے عہدوں پر قبضہ، آئی سی سی کی کمائی کا بڑا حصہ، تنزلی سے مستثنیٰ، فیوچر ٹور پروگرام کا خاتمہ۔ آئی سی سی ایگزیکٹو کمیٹی میں کسی اور کو جگہ ملے گی تو ان تینوں کی مرضی سے۔

(جاری ہے)

کون کس سے کھیلنا چاہتا ہے؟ کون کس سے منہ موڑنا چاہتا ہے؟ آئی سی سی کا زور نہیں چلے گا۔

اس سارے پلان کو جنوبی افریقا نے ٹھکرا دیا، تو نیوزی لینڈ نے سر تسلیم خم کیا۔ بنگلادیش نے پلان میں تبدیلیوں کا مطالبہ کیا۔ پی سی بی نے صاف کہا سب سے پہلے پاکستان۔ پاکستان کو ساتھ ملانے کے لیے پہلے بھارت نے دانہ ڈالا اور نیوٹرل وینیو پر سیریز کھیلنے کی پیشکش کی، پھر انگلش بورڈ نے بھی ہیلو ہائے شروع کردی۔ 28 اور 29جنوری کے اجلاس میں بگ تھری کے پلان پر ووٹنگ ہوسکتی ہے۔ دیکھتے ہیں اس نئی ڈکٹیٹر شپ کے سامنے کون رکاوٹ بنے گا اور کون اس کے سائے میں رہنا پسند کرے گا۔

متعلقہ عنوان :