بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو رقم کی بروقت ادائیگی یقینی بنائے جائے گی‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار

پیر 27 جنوری 2014 08:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جنوری۔2014ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستحقین کو رقم کی ادائیگی وقت پر یقینی بنائی جائے گی اور مستحقین کو ریلیف دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے یہ بات اتوار کے روز بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرمین انور بیگ سے ملاقات کرتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام میں شفافیت کو فروغ دیا جائے گا انہوں نے ہدایت کی کہ اس پروگرام کے تحت تمام افراد کو رقم کی ادائیگی بغری کسی تاخیر کے یقینی بنائی جائے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :