ملک میں پانچ سو ٹریلین کیوبک فٹ سے زائد گیس کے ذخائر کی تلاش کیلئے حکومت سرگرم

پیر 27 جنوری 2014 08:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جنوری۔2014ء) وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل نے ملک میں پانچ سو ٹریلین کیوبک فٹ سے زائد سپیشل گیس کے ذخائر دریافت کرنے کیلئے ایک جامع منصوبہ تیار کرنے پر کام شروع کردیا ہے سپیشل گیس / آئل پالیسی کا اعلان بھی جلد متوقع۔ اس ضمن میں ڈی جی پٹرولیم کو ایک ماہ کے اندر رپورٹ تیار کرکے وزارت کوپیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں نو بلین بیرل سپیشل تیل اور پانچ سو 86 ٹریلین کیوبک فٹ سپیشل گیس کے ذخائر موجود ہیں جن کو نکالنے کیلئے وزارت نے ایک جامع منصوبہ تیار کرلیا ہے اور اگلے چند ماہ میں اس سلسلے میں اہم پیش رفت متوقع ہے وزارت پٹرولیم کے حکام نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ امریکی تحقیقی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں لو بی ٹی یو (Low BTU) گیس کے ذخائر دو ٹریلین کیوبک فٹ ہیں جبکہ ٹائٹ گیس کے ذخائر چالیس ٹی سی ایف ہیں ذرائع کے مطابق موجودہ گیس بحران کو کم کرنے کیلئے سپیشل گیس کے ذخائر کو نکالنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے تاکہ توانائی بحران کا خاتمہ کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

اس وقت ملک میں گیس کی یومیہ پیداوار 4.2 بی سی ایف ڈی ہے جبکہ خامک تیل کی یومیہ پیداوار ستر ہزار بیرل ہے جبکہ کھپت اس سے کئی گنا زیادہ ہے ذرائع کے مطابق اس کمی کو پورا کرنے کی لئے سپیشل گیس کے ذخائر کو دریافت کرنے پر کام شروع کردیا گیا ہے اور سپیشل گیس /آئل پالیسی کا اعلان متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :