سوات، چھ رکنی جرگہ نے17سالہ لڑکی کو ونی قرار دیدیا ،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جرگہ کے چھ ارکان گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا

پیر 27 جنوری 2014 08:18

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جنوری۔2014ء) بحرین کے علاقہ مانکیال میں چھ رکنی جرگہ نے سترہ سالہ لڑکی کو ونی قرار دیدیا ،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جرگہ کے چھ ارکان گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق بحرین کے علاقہ میں چند ماہ پہلے عمر ولد محمد زرین نے کرن دختر تاج محمد کو جو کہ شاہ ودین ولد محمد کی منگیترتھی کو آغواء کیا تھا جس پر گزشتہ روز چھ رکنی جرگہ ہوا جس میں شاہ ودین ولد محمد آمین عمر خان ولد محمد زرین ،عبدالغفار ،محمد زرین ،میاں جی نے شرکت کی جرگے نے مسماة شیر بانو دختر محمد زرین کو شاہ ودین ولد محمد آمین کے ساتھ ونی قراردیدیا جس کی کل رخصتی تھی پولیس کو جیسے ہی واقعہ کی اطلاع ملی تو اُنہوں نے کارراوائی کرتے ہوئے جرگے کے تمام آراکین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اور تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :