وینا ملک نے فلمی دنیا کو خیر باد کہہ دیا، پاکستان واپس ضرور آؤ ں گی،واپسی کا فیصلہ شوہر کریں گے، لوگوں سے اپنے لیے دعاؤ ں کی اپیل،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 27 جنوری 2014 08:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جنوری۔2014ء) اسکینڈل کوئن وینا ملک نے فلمی دنیا سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ اب وہ فلمی دنیا کا حصہ نہیں رہیں تاہم ایسے اصلاحی پروگرام میں کام کرنا پسند کریں گی جو لوگوں کے لیے مشعل راہ ہوں، دنیا بھر سے مداح انہیں مبارکباد دے رہے ہیں اور انہوں نے بھی لوگوں سے اپنے لیے دعاؤ ں کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان واپسی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وینا ملک نے کہا کہ کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ پاکستان نہیں آئیں گی، میں پاکستان ضرور آؤ ں گی اور اس کا فیصلہ میرے شوہر کریں گے، میرے شوہر اور میرے خاندان کے زیادہ تر افراد پاکستان امریکا اور دبئی میں مقیم ہیں اس لیے میں زیادہ تر انہی ممالک میں قیام کروں گی۔واضح رہے کہ وینا ملک ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے لیے اپنے شوہر کے ہمراہ سعودی عرب میں موجود ہیں اور وہ گزشتہ دنوں دبئی کے معروف بزنس مین اسد خٹک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :