وزیراعظم کا بیان دینے سے انکار اور دیگر اہم ملزمان کا عدم تعاون، ایف آئی اے کااصغر خان کیس میں پیش رفت کیلئے خصوصی اجلاس بلانے کا امکان

پیر 27 جنوری 2014 08:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جنوری۔2014ء)وزیراعظم محمد نوازشریف کی طرف سے بیان دینے سے انکار اور دیگر اہم ملزمان کے عدم تعاون کے بعد ایف آئی اے کااصغر خان کیس میں مزید پیش رفت کیلئے خصوصی اجلاس طلب کئے جانے کا امکان ہے ۔ اجلاس رواں ہفتے ڈی جی ایف آئی اے سعود مرزا کی صدارت میں ہوگا جس میں اصغر خان کیس پر عملی پیش رفت اور دیگر تمام متعلقہ امور کا جائزہ لیا جائے گا اور اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹرز شرکت کرینگے۔واضح رہے کہ میڈیا اطلاعات کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے اس کیس میں بیان دینے سے انکار کر دیا ہے اور کئی دیگر اہم رہنما بھی اس کیس میں تعاون نہیں کر رہے، اس کیس میں کہا گیا تھا کہ 1996ء کے انتخابات میں آئی ایس آئی نے نوازشریف اور شہباز شریف سمیت اہم سیاستدانوں کو لاکھوں روپے دیئے تھے۔ سپریم کورٹ نے اس کی تحقیقات کا حکم دیا تھا لیکن اس پر اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی اور دوسری جانب رقم بانٹنے کے دعویدار یونس حبیب پہلے ہی اپنے بیانات سے پھر چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :