ملک بھر میں چھٹی مردم شماری کا آغاز مارچ میں کرنے کا اصولی فیصلہ،حتمی فیصلہ مشترکہ مفادات کونسل 28جنوری کو کرے گی،فیصلہ ہونے پر ادارہ شماریات اور تنظیم مردم شماری کو ہدایات جاری کی جائیں گی،ذرائع

پیر 27 جنوری 2014 08:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جنوری۔2014ء) حکومت نے ملک بھر میں چھٹی مردم شماری کا آغاز مارچ میں کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ‘ اس حوالے سے حتمی فیصلہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں کیا جائے گا جو 28جنوری کو طلب کیا گیاہیجس کے بعد ادارہ شماریات کو ہدایات جاری کردی جائیں گی۔ ذرائع نے ’خبر رساں ادارے‘ کو بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے التواء کے بعد حکومت نے ملک میں چھٹی مردم شماری کرانے کیلئے مشترکہ مفادات اور وزیراعظم نے سمری کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ مارچ کے مہینے میں سردی بھی کم ہوجائے گی‘ چھٹی مردم شماری کیلئے کام بھی شروع کردیا جائے گا اور مرحلہ چھ ماہ سے ایک سال میں طے ہوجائے گا جس کے بعد بلدیاتی انتخابات کرانے پر غور کیا جائے گا۔ اگر حالات صوبائی حکومتوں کے موافق ہوئے تو بلدیاتی انتخابات ہوں گے ورنہ قوم مردم شماری پر ہی گزارا کرے گی۔ ”خبر رساں ادارے“ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت شیخ آفتاب نے کہا کہ مردم شماری کرانے کی مشترکہ مفادات کونسل اور وزیراعظم نے اس کی منظوری دے دی ہے۔ موسم بہتر ہوگا تو اس پر کام شروع کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :