کراچی آپریشن مکمل ہونے میں وقت لگے گا ،قائم علی شاہ ،جدید آلات کے بغیرمطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکیں گے ،پولیس کو جدید اسلحے سے لیساور اے پی سیز لے رہیں ہیں تاکہ آپریشن کا دائرہ گلیوں تک بھی بڑھایا جا سکے،میڈیا سے گفتگو

پیر 27 جنوری 2014 08:29

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جنوری۔2014ء)سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی آپریشن مکمل ہونے میں وقت لگے گا ،جدید آلات کے بغیرمطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکیں گے ۔

(جاری ہے)

پولیس کو جدید اسلحے سے لیساور اے پی سیز لے رہیں ہیں تاکہ آپریشن کا دائرہ گلیوں تک بھی بڑھایا جا سکے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے سکھر آئی بی اے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ ،ایم پی اے ناصر حسین شاہ ، آئی بی اے ڈائریکٹر نثار احمد صدیقی ، سابق ایم پی اے ڈاکٹر نصر اللہ بلوچ و پی پی رہنما موجود تھے سید قائم علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ روز کراچی پولیس پر ہونے والے حملے کے اہم ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں جن سے تفتیش کی جا رہی ہے جس کے بعد آپریشن میں مزید تیزی لائینگے ہم یہ نہیں کہتے کہ کراچی میں مکمل امن و امان قائم ہوا ہے ایکیومنٹ آنے میں کچھ تاخیر ہوئی ہے ایکیومنٹ ملنے کے بعد پولیس و رینجرز کو گلیوں میں آپریشن کرنے میں سہولت ہو گی ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرائمز ختم نہیں ہوئے ہیں لیکن ان کو ختم کرنے کیلئے کوشش کی جا رہی ہے ملزمان کے ساتھ تفتیشی عمل میں کچھ تبدیلی لائے ہیں جس کے بعد مزید بہتری آرہی ہے نساسک کی کارکرگردگی پر کئے گئے سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ نساسک انتظامیہ درست کام نہیں کر رہی ہے 2007میں پچھلی حکومت اور نساسک میں معاہدہ ہوا تھا کہ وہ سندھ کے ساتھ اہم ڈسٹرکٹ میں صفائی ، ڈرینج اورصاف پانی کا نظام درست کریگی اور اس سلسلے میں انہیں ایشین بنک فنڈنگ بھی کر رہی ہے کچھ مس انڈراسٹیڈنگ کے باعث ان سے شہروں کے معمالات حل نہیں ہو پا رہے ہیں نساسک اور دیگر افسران سے اس سلسلے میں اہم ملاقاتیں ہوئیں ہے اوران کو بتا دیا ہے کہ نساسک ہمارے لئے عذاب بن گیا ہے جس پر انہوں نے پچھلا تمام اسٹاف تبدیل کرنے کی بھی یقین دہانی کرا دی ہے بہت جلد شہری مسائل حل ہونگے تاہم فوری طور پر ان کو چھوڑ نہیں سکتے ان کا کہنا تھا کہ شہری مسائل کے حل کیلئے اور نساسک کی کارکردگی پر نظر رکھنے کیلئے سٹیزن ، ایم این اے اور ایم پی اے پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائیگی جو تمام مسائل اور ان کے حل کیلئے کام کریگی بعد ازیں انہوں نے آئی بی اے سینٹر میں اسٹوڈنٹس کیلئے جدید طرز پر بنائی جانے والی آ ن لائن کتب لائبرری کا افتتاح کیا لائبرری انچارج نے انہیں لائبرری کو جدہد سسٹم سے آرائستہ اور انہیں تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے مکمل بریفنگ بھی دی ۔