ہنگو میں بابر میلہ کے قریب بم دھماکہ، ایک ہی خاندان کے چھ بچے جاں بحق

پیر 27 جنوری 2014 08:24

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جنوری۔2014ء) ہنگو میں بابر میلہ کے قریب بم دھماکہ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چھ بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہنگو کے علاقے بابر میلہ میں گھر کے باہر ہینڈ گرینیڈ دھماکے سے پھٹ گیا دھماکہ سے چھ بچے جاں بحق ہوگئے جاں بحق بچوں کی عمریں چھ سے آٹھ سال کے درمیان ہیں جاں بحق بچوں میں پانچ بھائیا ور ایک بہن شامل ہیں پانچ بچوں نے موقع پر دم توڑ دیا جبکہ ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوا۔

(جاری ہے)

دی پی او کے مطابق بچے کوڑے میں پڑے کھلونا نما بم کے ساھ کھیل رہے تھے کہ بم دھماکہ سے پھٹ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم شخص نے بچے کو کھلونا نما بم دیا بچے لے کر گھر کی طرف سے گئے اور وہ پھٹ گیا۔

متعلقہ عنوان :