فاٹا میں کھیلوں کے ہر شعبے میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ، انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کو شش کی جا ئے گی، انجینئر شوکت اللہ کی ممتاز کرکٹر شاہد آفریدی سے گفتگو

اتوار 26 جنوری 2014 08:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جنوری۔2013ء)خیبر پختونخوا کے گورنر انجینئر شوکت اللہ نے کہا ہے کہ فاٹا میں کھیلوں کے ہر شعبے میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کو شش کی جا ئے گی۔

(جاری ہے)

ممتاز کرکٹر شاہد آفریدی سے ساتھ گفتگو کرتے ہو ئے جنہوں نے ہفتے کے روز خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی، گورنر نے جو کہ فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں فاٹا کرکٹ اکیڈیمی کے قیام سے اتفاق کیا اور یقین دلایا مناسب مقام پر اس ادارے کے قیام کیلئے ہر ممکن قدم اٹھا یا جا ئے گا۔

جناب شاہد آفریدی نے گورنر کو فا ٹا میں کرکٹ کے فروغ کے امکانات کے حوالے سے اپنے نقطہ نظر پر روشنی ڈا لی اور گورنر کو یقین دلایا کہ وہ بھی نوجوانوں کی اس کھیل میں حوصلہ افزائی کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔مختلف پوآنٹس پر روشنی ڈالتے ہو ئے گورنر نے ان اقدامات پر بھی روشنی ڈالی جو فا ٹا میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کوکھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اٹھائی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :