خیبرپختونخواحکومت کا ملازمتوں میں اقلیتوں کاکوٹہ 2فیصد بڑھانے کا فیصلہ

اتوار 26 جنوری 2014 08:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جنوری۔2013ء)خیبرپختونخواحکومت نے ملازمتوں میں اقلیتوں کاکوٹہ 2فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیاہے ۔یہ بات صوبائی وزیراعلی پرویزخٹک نے پشاورمیں کیلاش سے آئے ہوئے ایک وفدسے پشاور میں گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ملازمتوں میں اقلیتوں کاکوٹہ ایک فیصد سے بڑھا کر تین فیصدکردیاگیاہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ کیلاش برادری کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔