راولپنڈ ی خود کش حملہ کی تحقیقات جا ری ہیں ، خیبر پختو نخو اہ اور ہزارہ کے وسط میں ہو نے کے باعث راولپنڈ ی ٹارگٹ ہے ،آر پی او عمر حیات لا لیکا ، غیر قانو نی طورپر مقیم افغا نیوں کے خلا ف 112 سر چ آ پر یشنز میں 35افغا نیو ں کو گر فتار کر کے جیل بھجو ایا گیا ہے، تحفظ پا کستان آ ر ڈیننس کی روشنی میں پولیس قانون پر عمل درآ مد کرے گی، طالبا ن سربراہ اور تر جما ن کو مقدمہ میں نا مزد کر نے کئے ان کے بیا نا ت کو جواز بنایا گیا جن کی گر فتار ی حا لا ت منحصر ہے،پر یس کا نفر نس

اتوار 26 جنوری 2014 08:34

راولپنڈ ی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جنوری۔2013ء)ریجنل پو لیس آ فیسر اختر عمر حیات لا لیکا نے کہا ہے کہ راولپنڈ ی میں خود کش حملہ کے بعد جو ائنٹ انو سٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات جا ری ہیں ، خیبر پختو نخو اہ اور ہزارہ کے وسط میں ہو نے کے باعث راولپنڈ ی ٹارگٹ ہے یہا ں غیر قانو نی طورپر مقیم افغا نیوں کے خلا ف کار وائی کرتے ہو ئے 112 سر چ آ پر یشن کئے گئے جن میں 35افغا نیو ں کو گر فتار کر کے جیل بھجو ایا گیا جنھیں ملک بد رکر نے کیلئے افغان سفار تخا نہ کو آ گاہ کیا جا رہا ہے، تحفظ پا کستان آ ر ڈیننس کی روشنی میں پولیس قانون پر عمل درآ مد کرے گی طالبا ن سربراہ اور تر جما ن کو مقدمہ میں نا مزد کر نے کئے ان کے بیا نا ت کو جواز بنایا گیا جن کی گر فتار ی حا لا ت منحصر ہے یہ با ت انھو ں نے اپنے آ فس میں ایس ایس پی آ پر یشن میاں مقبول ، ایس پی کر امت ،ہارون جو ئیہ اور دیگرافسران کے ہمراہ پر یس کا نفر نس کے دوران بتا یا ایک سوال کے جواب میں انھو ں نے بتا یا کہ خو د کش حملہ آور کے چہرے کی سرجری کے بعد شنا خت کے لئے نادار سے مد د حا صل کی جا رہی ہے در یں اثناء اختر عمر حیات لالیکانے 02 ماہ کے دوران لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال کے حوالہ سے بتا یا کہ02 ماہ کے دوران ضلع راولپنڈی کو سخت مراحل اور مشکلات کا سامنا بھی رہاجن میں سانحہ راجہ بازار 10محرم الحرام ایک اہم ترین واقعہ ہے کیونکہ اس سانحہ کے بعد لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال کوکنٹرول کرنا پولیس فورس کے لیے ایک چیلنج تھاسانحہ راجہ بازار 10محرم الحرام میں کل 08مقدمات درج ہوئے جن میں کل 67ملزمان نامزد تھے جبکہ 745نامعلوم ملزمان تھے جن میں سے 124ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مقدمہ میں مزید پیش رفت ہو رہی ہے سانحہ راجہ بازارمیں اب تک 73 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ چہلم کے موقعہ پر04مقدمات درج ہوئے جن میں 52ملزمان نامزد تھے اور 840نامعلوم ملزمان تھے جن میں سے66ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے مختلف مقامات پر کل102سرچ آپریشن کیے گئے ۔

(جاری ہے)

دوران سرچ آپریشن316ہوٹلوں،61سرائے اور4272گھروں کو چیک کیا گیا۔فارنر ایکٹ کے8 مقدمات درج کرتے ہوئے109افرا د کے خلاف کاروائی کی گئی ۔ کل 9577افراد کو چیک کیا گیا جن میں سے 430مشتبہ افراد کے خلاف کاروائی زیر دفعہ 55/109ض ف عمل میں لا ئی گئی ۔ 89بدوں کاغذا ت گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کو قبضہ پولیس میں لیا گیا مختلف وارداتوں میں ملوث17گینگ کے62ملزمان کو گرفتار کرکے 60مقدمات کو ٹریس کیا اور ملزمان سے 31پستول ،01کلاشنکوف04گاڑیاں،06موٹر سائیکل، 101روند اور نقدی مبلغ3379600/-روپے برآمد کی۔

02ماہ کے دوران 09 اہم اور بین الصوبائی خطرناک گینگ کے 31ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے طلائی زیورات مالیتی 10لاکھ،نقد رقم مبلغ841000/-روپے،11عدد موٹر سائیکل،81عددموبائل فون،15عدد پستول معہ83روند، 01عدد کاربین برآمد کی،02ماہ کے دوران 36کاریں،21موٹر سائیکل اور 03دیگر وہیکلز چوری شدہ برآمد کی جبکہ 115گاڑیاں اور 613موٹر سائیکل اور 09دیگر وہیکلز زیر دفعہ550ض ف قبضہ پولیس میں لی گئیں CIAسٹاف نے علیحدہ کاروائی کرتے ہوئے08وہیکلز چوروں کو گرفتار کر کے ان سے 12عدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلئے ملزمان نے ان وارداتوں کا انکشاف کیاان کا کہنا تھا کہ 17گینگز کے 52افراد کو گر فتا ر کیا گیا ایک سوال کے جو اب میں انھو ں نے بتا یا کہ کرایہ داروں کے کوائف جمع کر نے کے لئے پراپرٹی ڈ یلروں کو ڈ یٹا فارم فراہم کر دےئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :