فیصل آباد، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی بی ایس سی کی طالبہ کو غلط آپریشن کے ذریعے معذور بنانے کے کیس کا فیصلہ، الائیڈ ہسپتال کی انتظامیہ کو ایک لاکھ روپے جرمانہ ، غفلت کے مرتکب پروفیسر ڈاکٹر رسول احمد چوہدری کی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی ممبر شپ منسوخ ،تمام مراعات پنشن کی رقم ضبط کرنے کا حکم ، ضبط کی جانے والی مراعات کی رقم متاثرہ طالبہ کو دینے کا بھی فیصلہ

اتوار 26 جنوری 2014 08:34

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جنوری۔2013ء)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی بی ایس سی کی طالبہ مریم سجاد کو غلط آپریشن کے ذریعے معذور بنانے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الائیڈ ہسپتال کی انتظامیہ کو ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ غفلت کے مرتکب پروفیسر ڈاکٹر رسول احمد چوہدری مہر امراض ہڈی جوڑ کی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی ممبر شپ منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ تمام مراعات پنشن کی رقم ضبط کرنے کا حکم دے دیا‘ ضبط کی جانے والی مراعات کی رقم متاثرہ طالبہ کو دینے کا بھی فیصلہ ‘ تفصیلات کے مطابق 17 دسمبر2012ء کو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی بی ایس سی کی طالبہ مریم سجاد کو پسلیوں کے آپریشن کیلئے الائیڈ ہسپتال لایا گیا جہاں پر ماہر امراض ہڈی جوڑ پروفیسر ڈاکٹر رسول احمد چوہدری نے مبینہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسلیوں کی بجائے ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن کر دیا جس کے باعث مریم سجاد معذور ہونے کے ساتھ ساتھ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہو گئی‘ اس صورت حال کے متعلق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سخت نوٹس لیا اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو اس کیس کا تفصیلی جائزہ لینے کا حکم دے دیا تھا‘ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے متاثرہ طالبہ مریم سجاد کے ساتھ ساتھ اس کے والدین اور پروفیسر ڈاکٹر رسول احمد چوہدری و الائیڈ ہسپتال انتظامیہ کا موقف بھی سنا‘ سماعت مکمل ہونے پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے الائیڈ ہسپتال کی انتظامیہ اور پروفیسر ڈاکٹر رسول احمد چوہدری کو طالبہ مریم سجاد کو معذور بنانے کا قصور وار ٹھہراتے ہوئے کیس کا فیصلہ سنا دیا‘ الائیڈ ہسپتال انتظامیہ کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ غفلت کے مرتکب پروفیسر ڈاکٹر رسول احمد چوہدری کی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی ممبر شپ منسوخ کر دی گئی اس کے ساتھ ساتھ گورنمنٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو کیس بھجوا دیا گیا تاکہ پروفیسر ڈاکٹر رسول احمد چوہدری کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکے ‘ فیصلے میں تحریر کیا گیا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر رسول احمد چوہدری کی پنشن اور تمام مراعات ضبط کر لی جائیں اور مراعات کی رقم متاثرہ طالبہ کو دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :