چترال میں مسافر جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 11 مسافر جاں بحق‘4 زخمی

اتوار 26 جنوری 2014 08:33

چترال(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جنوری۔2013ء) چترال میں مسافر جیپ تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں گیارہ مسافر جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے‘ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے چترال کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پولیس نے بتایا کہ شوگران سے چترال آنے والی مسافر جیپ تیز رفتاری کے باعث مروی کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گیارہ مسافر جاں بحق اور چار شدید زخمی ہوگئے۔ بعدازاں پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمی افراد کو گہری کھائی سے نکال کر چترال کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر ڈاکٹروں نے متعدد زخمیوں کی حالت کو تشویشناک قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :