سپریم کورٹ کے نظر ثانی بورڈ نے غیرملکی6قیدیوں کورہاکرنے کاحکم دیدیا، قیدیوں کا تعلق بھارت ،بنگلہ دیش اور ساؤتھ افریقہ سمیت دیگرممالک سے ہے

اتوار 26 جنوری 2014 08:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جنوری۔2013ء)سپریم کورٹ کے نظر ثانی بورڈ نے غیرملکی6قیدیوں کورہاکرنے کاحکم دیدیا ان قیدیوں کا تعلق بھارت ،بنگلہ دیش اور ساؤتھ افریقہ سمیت دیگرممالک سے ہے سپریم کورٹ کے جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں دورکنی نظر ثانی بورڈ نے بند کمرے میں کیس کی سماعت شروع کی تو قانون نافظ کرنیو الے ادروں نے32ایسے قیدیوں کوپیش کیا جوغیرقانونی طوپر پاکستان کی حدود میں داخل ہوئے تھیوزارت داخلہ کے حکام نے اس حوالے سے قیدیوں کی تمام تفصیلات نظر ثانی بورڈ کو پیش کرتے ہوئے بتایاکہ ان میں سے6قیدی اپنی سزا پوری کرچکے ہیں نظر ثانی بورڈ نے سزا پوری کرنے والے6قیدیوں کورہاکرنے کاحکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر وزارت داخلہ سے دیگر قیدیوں کاتحریری ریکارڈ طلب کرلیا ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشن نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کو مبینہ طورپرمسمار کرنے کیخلاف پنجاب حکومت کو لیگل نوٹس بھجوادیا۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹر ایسویسی ایشن کی جانب سے بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں کہاگیا ہے کہ لیڈی ولنگڈن اسپتال کی تعمیرکو 80 برس گزر چکے ہیں اور اس ہسپتال کی ایک تاریخ ہے ،یہاں پر ہزارروں لوگوں کو علاج معالجہ ہوتا ہے ،فلائی اوور کی تعمیر کیلئے ہسپتال کو مسمار کرنا آئین کے آرٹیکل9اور14کیخلاف ورزی ہے لہذا سپتال کومسمار کرنے سے متعلق تمام عملی اقدام فوری روک دئیے ورنہ اسے لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاجائیگا۔

اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کا تعین کرنے کیلئے موجودہ نظام کولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیادرخواست گزار منیراحمد کی جانب سے لاہورہائیکورٹ میں دائر کی جانیوالی رٹ میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ موجودہ نظام کے تحت صرف پرچون کی سطح پر اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کا تعین کیاجاتا ہے جس سے چھوٹے دکانداروں کومشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے جبکہ بڑے مگرمچھ بچ جاتے ہیں۔درخواست گزار کے مطابق قیمتوں کا تعین اشیاء خوردنوش کی پیداوار سے ہوناچاہیے لہذا عدالت نئے نظام کے وضع ہونے تک ضلعی انتظامیہ کوچھوٹے دکانداروکوجرمانہ کرنے سے روکنے کاحکم جاری کرے۔